شام نے 40 فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلئے کنٹینروں میں لوڈ کردئیے ہیں‘ اقوام متحدہ

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:29

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام نے اپنے چالیس فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلئے کنٹینرز میں رکھ دئیے ہیں جبکہ ساحلی شہر لاتاکیا میں تشدد سے نمٹنے کیلئے نیا سکیورٹی قافلہ تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کیلئے اقوام متحدہ اوورسیز مشن سربراہ سیکریگیڈ کاگ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام نے چالیس فیصد کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلئے 72 کنٹینرز میں لوڈ کررکھے ہیں تاہم اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ حکومت ان سکیورٹی وجوہات کے باعث ان کنٹینرز کو شہر سے باہر لے جانے میں تاخیر کا مظاہرہ کرے۔

ہتھیاروں کی تلفی بارے مقرر کی گئی ایک اور ڈیڈ لائن پر پورا نہ اترا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم لاتاکیا شہر میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے شامی حکام نے نئے سکیورٹی دستے بھی تعینات کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :