جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ہدف 800 کلومیٹر تک بڑھانے کا اعلان کردیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:29

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے بیلسٹک میزائل کی رینج 800 کلومیٹر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک جنوبی کوریا نے 500 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربات کرلئے ہیں اور اب شمالی کوریا سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اس کی کسی بھی میزائل تنصیب کو نشانہ بنانے کیلئے بیلسٹک میزائل کا ہدف 800 تک کلومیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔