امریکی صدر باراک اوباما نے جنوبی سوڈان کی بعض سیاسی و سابقہ حکومتی اہلکاروں پر پابندیوں کے اطلاق کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے جنوبی سوڈان کی بعض سیاسی و سابقہ حکومتی اہلکاروں پر پابندیوں کے اطلاق کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح اب اْن افراد پر پابندیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جو خانہ جنگی اور اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں میں ملوث خیال کیے جا رہے ہیں۔ یورپی یونین اور امریکا جنوبی سوڈان کے صدر سِلوا کیر اور اْن کے مخالف رِیک ماچار کو پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر وہ مذاکراتی عمل شروع نہیں کرتے تو ان کو پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق جنوبی سوڈان میں فریقین اپنے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :