وزیراعظم ایڈمنسٹریٹو سروس کے 26 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی، 19 افسروں کی ترقی روک کر معا ملہ ل سلیکشن بورڈ کو وا پس بھیج دیا گیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے تعلق رکھنے والے اچھی کارکردگی کے حامل26 افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی جبکہ ڈی جی ایم جی کے 19 افسروں کی ترقی کو روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 45 افسروں کی گریڈ 20 سے 21 کے درمیان ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی لیکن وزیراعظم نواز شریف نے افسروں کی کارکردگی اور گذشتہ ریکارڈ مدنظر رکھ کر 26 افسروں کی ترقی کی منظوری دے دی جبکہ ڈی ایم جی کے 19 افسروں کا کیس سنٹرل سلیکشن بورڈ کو واپس بھیج دیا گیا جس کے بعد سنٹرل سلیکشن بورڈ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اجتماعی دانش کے تحت جائزہ لے گا۔

۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق 19 افسروں کی ترقی کا معاملہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کو واپس بھجوا دیا گیاہے ،سینٹرل سلیکشن بورڈ ان افسران کے ناموں پر دوبارہ غور کرے گا۔اس دوران 19 آسامیاں خالی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :