بنوں، جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں خونریز تصادم ، 8افراد جاں بحق

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء) تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ نواحی علاقے باغان شیخان میں دو فریقوں میں خون ریز تصادم۔ دو طرفہ فائرنگ سے خاتون سمیت8افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں اور مرنے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ شیخان میں دو سید خاندانوں فروق شاہ اور نیاز علی شاہ خاندانوں کے درمیان کچھ عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے جس پر دونوں فریقوں کے درمیان آج شام مغرب کی اذان سے کچھ پہلے مسلح تصادم ہوا اور شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے پانچ جبکہ دوسرے فریق کے دو افراد جان بحق ہوگئے جس میں ایک خاتون اور ایک راہ گیربھی شامل ہے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کوعلاج اور مرنے والاں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

مرنے والوں ایک فریق سے نیاز علی شاہ، روئیدار علی شاہ،یوسف علی شاہ،عامر علی شاہ،اور سونیہ ناز جبکہ دوسرے فریق سے فاروق شاہ اور شاہ نیاز علی شاہ شامل ہیں جبکہ گل جمال شاہ ۔ صدام اور جمال شاہ زخمی ہوگئے ہیں اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :