عائلہ ملک نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، فاضل جج نے عائلہ ملک کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء) عائلہ ملک نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار سابق ممبر قومی اسمبلی عائلہ ملک کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ اصل ڈگری کو جعلی قراردیکر الیکشن لڑنے سے روکا گیا جوآئین اورقانون کی واضح خلاف ورزی ہے لہذا عدالت اس استدعا ہے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے عائلہ ملک کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔