ورلڈ کپ ٹی 20، سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ،بھارت نے 172رنز کا ہدف آخری اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ، ڈوپلیسی کے 58رنز بھی ٹیم کو نہ بچا سکے ، ویرات کوہلی نے شاندار 72رنز بنائے اور مرد میدان ٹھہرے ،افریقہ نے چوکرز کی روایت برقرار رکھی ، کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل نہ کرسکا ، بھارت کل سری لنکا کو فائنل میں شکست دیکر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کیلئے پرعزم

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:10

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء ) بھارت نے ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ، ویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار پائے ، بھارت ابھی تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ، فائنل جیت کر ناقابل شکست رہنے کیلئے کل ( اتوار) کو سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا ،افریقہ نے چوکرز کا لیبل برقرار رکھا ، آج تک بڑے ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرسکا ، بڑا ٹوٹل ہونے کے باوجود دفاع نہ کرسکا ، سٹین گن بھی نہ چل سکی ۔

میرپور میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے ۔ ڈوپلیسز 58، ڈومنی 45، ملر 23 اور ہاشم آملہ 22رنز بنا کرنمایاں رہے ، بھارت کے ایشون نے 3، منوش کمار نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

173رنز کے جواب میں بھارتی بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 19.1 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے جنوبی افریقہ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی بھارت کے ویرات کوہلی 72، رائیانے 32، سریش رائنا 21، رویت شرما 24رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے ایک ، ہینڈرکس نے 2اور پارنیل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بھارت اب تک ایونٹ میں نابل شکست ہے فائنل میں کل سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا جیتنے کی صورت میں پہلا ملک بن جائے گا جو ٹی 20میں ناقابل شکست رہے گا ۔