ویسٹ انڈیز کیریبئن پریمیئر لیگ ٹی20 :6 پاکستانی کھلاڑیوں کے معاہدے ہوگئے،گیانا امیزون“ نے پاکستانی آل راوٴنڈر محمد حفیظ کو 80 ہزار ڈالرز میں خرید لیا ، بوم بوم آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم ، مصباح الحق، عبدالرحمان، محمد عرفان، عمر اکمل، جنید خان کو یکسر مسترد کردیا گیا ، احمد شہزاد 70 ہزار ڈالرز، سہیل تنویر 50 ہزار ، ناصر جمشید 30 ہزار اور عمران نذیر کا 10 ہزار ڈالر میں معاہدہ، سعید اجمل کا اینٹیگا ہاکس بلز سے معاہدہ برقرار رہا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:11

جمیکا ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء )ویسٹ انڈیز میں کیریبئن پریمیئر لیگ ٹی 20میں 6 پاکستانی کھلاڑیوں کے معاہدے ہوگئے ہیں۔جمیکا میں کریبیئن پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی بولی کے لئے تقریب منعقد ہوئی جس میں”گیانا امیزون“ نے پاکستانی آل راوٴنڈر محمد حفیظ کو 80 ہزار ڈالرز میں خرید لیا جب کہ احمد شہزاد کو”جمیکا تلاوہ“ نے 70 ہزار ڈالرز میں حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

سہیل تنویر کو ”سینٹ لوشیانے زوک“ نے 50 ہزار ڈالرز میں خریدا۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ اسٹیل نے ناصر جمشید سے30 ہزار ڈالر اور بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نے عمران نذیر سے10 ہزار ڈالر میں معاہدہ کیا، جب کہ سعید اجمل کا اینٹیگا ہاکس بلز سے معاہدہ برقرار رہا۔ تاہم کسی بھی فرنچائز نے بوم بوم آفریدی، عبد الرزاق اور فواد عالم ، مصباح الحق، عبدالرحمان، محمد عرفان، عمر اکمل، جنید خان کی بولی نہ لگا کر انہیں یکسر مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :