ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20میں ناقص کارکردگی ، بنگلہ دیش بورڈ نے سخت فیصلے کرنے کا فیصلہ کرلیا، 2 ایونٹس میں بنگال ٹائیگرز کو اپنے سے کہیں زیادہ ناتجربہ کار افغانستان اور ہانگ کانگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

ہفتہ 5 اپریل 2014 03:11

ڈھاکا ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اپریل۔2014ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی ایشیا کپ کے بعد ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

شرمناک پرفارمنس کے اسباب جاننے کیلیے باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی، ان 2 ایونٹس میں بنگال ٹائیگرز کو اپنے سے کہیں زیادہ ناتجربہ کار افغانستان اور ہانگ کانگ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف سلیکٹر اور کپتان میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، ٹیم منیجرز نے اس حوالے سے اپنی رپورٹس بورڈ کے سپرد کردیں، ان کا جلد ہونے والی میٹنگ میں جائزہ لیا جائے گا۔