چکوال،ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 22افرادجاں بحق،40سے زائدزخمی،کلرکہارمیں کچھ افرادشادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس آرہے تھے کہ بریک فیل ہونے سے حادثہ ہوا

اتوار 6 اپریل 2014 04:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء)کلرکہارمیں ماٹن موڑپرمنی ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 22افرادجاں بحق،40سے زائدزخمی ہوگئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چکوال کے علاقے کلرکہارمیں کچھ افرادشادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس جارہے تھے کہ منی ٹرک اوورلوڈنگ کے باعث بریک فیل ہونے کے باعث ماٹن موڑپر100فٹ گہری کھائی میں جاگرا،حادثے کے بعدامدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورزخمیوں ونعشوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چکوال منتقل کیا،حادثے کے بعداندھیرے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کوشدیدمشکلات کاسامنارہا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثے میں 22افرادجاں بحق اور40سے زائدزخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق منی ٹرک میں 56افرادسوارتھے اور16جاں بحق ،40زخمی ہوئے ہیں جاں بحق افرادمیں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ حادثے کے زخمیوں میں بیشترکی حالت نازک ہے اورجاں بحق افرادکی تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے چکوال میں ہونے والے حادثے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حادثے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے بھی حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے اورزخمیوں کوبہترین طبی امداددینے کاحکم دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :