بھارتی ہٹ دھرمی سیاہ چن مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے ،پاکستان،گلیشیئر پگھلنے سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے ، بھارت ہوش کے ناخن لے ، بھارتی جارحیت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 6 اپریل 2014 04:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیاہ چن پر اخراجات بڑھ رہے ہیں ، گلیشیئر پگھلنے سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے ، بھارت ہوش کے ناخن لے ، بھارتی جارحیت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے سیاہ چن کا مسئلہ بڑھ رہا ہے پاکستان سیاہ چن کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور سیاہ چن کا مسئلہ پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے لیکن پیس زون بنانے پر بات چیت آگے نہیں بڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاچن میں گلیشیئر پکھلنے سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے بھارت ہوش کے ناخن لے وزیراعظم نے ہیگ میں عالمی برادری سے کہا تھا کہ بھارت مسائل کا حل تلاش کرے لیکن بھارتی جارحیت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ترجمان کا کہنا تھا کہ 1989ء میں بھارتی فوج نے سمجھوتہ نہیں ہونے دیا تھا اور آج بھی بھارتی ہٹ دھرمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :