صدر ممنون حسین کا آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کا دورہ ، جنرل راحیل شریف نے استقبال کیا،یادگار شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ، فاتخ خوانی بھی کی ، ملک کی خاطر قربانی دینے والے بہادر جوانوں کے جذبوں کو پوری قوم سراہتی ہے ، قوم کو فوج کی قربانیوں پر فخر ہے، ممنون حسین

اتوار 6 اپریل 2014 04:18

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج کے عظیم شہداء نے وطن کی خاطر قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے ، پوری قوم شہداء کے قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ممنون حسین نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا جہاں پر ان کا استقبال چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یادگار شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ان کے لئے فاتح خوانی بھی کی اس موقع پر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر قربانی دینے والے بہادر جوانوں کے جذبوں کو پوری قوم سراہتی ہے اور پوری قوم کو فوج کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع میں بڑا عظیم الشان کردار ادا کیا ہے جسے پوری قوم تسلیم کرتی ہے ۔