ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کے قیام کی مخالفت کردی،صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن مرکز میں ہونا چاہئے‘ صوبائی ایجوکیشن کمیشن کا قیام تباہی کا سبب بنے گا‘ وائس چانسلرز کے اکثریت ارکان کی رائے

اتوار 6 اپریل 2014 04:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء) ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی مخالفت کردی‘ اپنے تحفظات صدر اور وزیراعظم تک پہنچانے کا فیصلہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی 200 سے زائد نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلرز نے اس تجویز کو مسترد کردیا کہ ہر صوبے میں الگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اجلاس میں اکثریتی ارکانکا کہنا تھا کہ ہر صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قیام تباہی کا سبب بنے گا۔ لہٰذا ملک میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن مرکز میں ہی ہونا چاہئے‘ یہی بہتر ہے۔ ارکان نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کے قیام سے متعلق اپنے تحفظات کو صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بھی پہنچانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :