ورلڈ کپ ٹی 20کا اختتامی مرحلہ آگیا ، آج بھارت اور سر ی لنکا فائنل میں ٹکرائے گی ، دونوں ٹیموں کی فائنل سے قبل سخت ٹریننگ ، کامیابی کیلئے پرجوش ، کرکٹ ماہرین اور بکیوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا ، سری لنکا کو بھی ایشین ٹیم ہونے کے ناطے ایڈوانٹج مل سکتا ہے ، فائنل میں حریف کو شکست دیکر ایونٹ میں ناقابل شکست رہنا چاہتے ہیں ، ٹیم کا مورال بلند ہے ،تمام میچوں کی طرح فائنل میں بھی فاتح ہونگے ، دھونی ،بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کا توڑ کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے ، جیت کر ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کرینگے ، سری لنکن کپتان

اتوار 6 اپریل 2014 04:09

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء ) ورلڈ کپ ٹی 20کا اختتام آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ سے ہورہا ہے ۔ فائنل بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں ۔ سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو ڈرک ورتھ قانون کے تحت جبکہ بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔ آج کھیلے جانے والے فائنل میں بھارتی ٹیم فتح حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی جبکہ سری لنکا میچ جیت کر دوسری بار ٹی 20کا چیمپئن بننے کیلئے پرجوش ہے ۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی سخت ٹریننگ باؤلنگ ، فلڈنگ اور بیٹنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ۔ سری لنکا کے باؤلرز بھارت کی حالیہ پرفارمنس کے بعد بھارتی بیٹسمینوں کا توڑ کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے دونوں ٹیموں کو ایشین ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ کا اینڈونٹج ہوگا ۔

(جاری ہے)

کرکٹ ماہرین اور بکیوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے ۔ بھارتی کپتان دھونی کا کہنا ہے پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی ہے ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے فائنل میں اسی تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے فاتح بن کر ناقابل شکست ٹیم بن جائینگے اور ہمارے مداح بھی ہم سے یہی چاہتے ہیں.

سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ ہم ایونٹ میں پول میچ ہارے ہیں مگر آخری دو میچوں میں ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کا توڑ کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی ہے پہلے بیٹنگ آئی تو بہترین ٹوٹل کرکے بھارت کو ٹف ٹائم دینگے ہمارے پاس بھی دنیا کے بہترین باؤلنگ اٹیک ہے فائنل جیت کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ٹیم میں نام لانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :