سربیا کی یلینا یانکووچ، اٹلی کی سارا ایرنی، لوئس سفاروا، پیٹرا کویٹووا اور سلواکیہ کی دینیلا ہینچوا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 6 اپریل 2014 04:17

نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اپریل۔2014ء )سربیا کی یلینا یانکووچ، اٹلی کی سارا ایرنی، لوئس سفاروا، پیٹرا کویٹووا اور سلواکیہ کی دینیلا ہینچوا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ وینس ولیمز،سبائن لیسکی اور سمانتھا اسٹوسر کاقصہ تیسرے ہی راؤنڈمیں تمام ہوگیا۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میچ میں سربین ٹینس اسٹار یلینا یانکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشیا کی کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیاان کی جیت کا اسکور 5-7 اور1-6 رہا۔

دوسرے میچ میں اٹلی کی سارہ ایرانی نے چین کی شوائی پینگ کیخلاف (6-8)6-7 اور (5-7)6-7 سے کامیابی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچوا نے برازیل کی ٹیلیانا پاریرا کو 2-6 اور3-6 سیسے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوسری جانب سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمزکینیڈا کی ایجونے بوچارڈ کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

اسی طرح جرمنی کی پیڑاکویٹووا نے ہم وطن سبائن لیسکی کا قصہ تمام کردیا جبکہ چیک ری پبلک کی لوئس سفاروا نے آسٹریلیوی ٹینس اسٹار سمانتھا اسٹوسر کو اپ سیٹ کرکے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دریں اثناء میکسیکو میں جاری مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سربین ٹینس سٹار اینا آئیوانووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈا کی کھلاڑی الیگزینڈرا وزنائیک کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 اور 2-6 شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں پورٹو ریکو کی مونیکا پیگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس اسٹار نکولی گبزکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈمیں رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :