حکومت نے عدالتوں کی سکیورٹی با رے فورس بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے،صوبائی حکومتوں کے سا تھ اس حوالے سے مشاورت، وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد فورس کے لئے باقاعدہ طورپر بجٹ بھی تجویز کیا جائے گا ‘ ذرائع

پیر 7 اپریل 2014 06:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء ) وفاقی حکومت نے چیف جسٹس تصدق حسین کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس کے تحت عدالتوں کی سکیورٹی کے لئے ایک فورس بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے پہلے عرصے میں صوبائی حکومتوں کے سا تھ اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔ وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد فورس کے لئے باقاعدہ طورپر بجٹ بھی تجویز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے عدالتوں کی سکیورٹی بارے نئی فورس کی تشکیل اور قانون ان کے نام ، بجٹ اور دیگر حوالوں سے مشاورت جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے رواں ماہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد فورس کے لئے باقاعدہ طورپر بجٹ بھی تجویز کیا جائے گا ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے عدالتوں کی سکیورٹی بارے نئی فورس کی تشکیل اور قانون ان کے نام ، بجٹ اور دیگر حوالوں سے مشاورت جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے رواں ماہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی فورس کا دائرہ کار پر صرف عدالتوں تک ہی محدود نہیں ہوگا بلکہ ججز اور وکلاء کی رہائش گاہوں کے قریب بھی ان کو تعینات کیا جاسکے گا ۔

متعلقہ عنوان :