عراق میں متعددبم دھماکے،جھڑپوں،فائرنگ سے 32فوجیوں سمیت 106افرادہلاک،123زخمی ،بغداد،فلوجہ،رمادی میں جنگجوؤں نے فورسز کو نشانہ بنایا،کرنل بھی ماراگیا،ایک پولنگ اسٹیشن دھماکے سے تباہ،فورسزکی فلوجہ میں شیلنگ اورجوابی کارروائیوں میں 38جنگجوہلاک،پرتشددواقعات میں سات مذہبی رہنماء بھی جاں بحق ہو گئے

پیر 7 اپریل 2014 05:55

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء)شدت پسندوں نے عراق کو قبرستان میں تبدیل کردیا،ملک بھر کے مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں،فائرنگ،سرچ آپریشن اورمتعدد دھماکوں کے نتیجے میں 106افرادہلاک اور123زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوج کے ایک کرنل سمیت 32اہلکار،مذہبی رہنماء اور38جنگجوبھی شامل ہیں،جنگجوؤں نے ایک پولنگ اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا،فلوجہ میں سیکورٹی فورسز شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ،ادھر شدت پسندوں نے جفرال شکر سے 20خاندانوں کو علاقہ چھوڑجانے کا دھمکی دی ہے،ادھر عراقی پولیس نے کہاہے کہ انتخابات کے پیش نظرملک بھرمیں سیکورٹی کے سخت انتظام کئے جارہے ہیں ،عراق کے مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنز کے نزدیک پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں ، دہشتگردانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے بم ڈسپوزل عملے کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات کی جائیں گی ، سیکورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ فوج کے مشترکہ سیکورٹی منصوبوں پر عمل درآمد کی تجویز بھی زیرغورہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران جنگجوؤں کے حملے میں دس افرادہلاک ہوگئے سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ جنگجوبھی مارے گئے،بغدادکے جنوب میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ پولیس کی بھاری نفری اردگردتعینات کردی گئی جبکہ انتخابات کے پیش نظر ہرآنے جانے والے کی تلاشی لی جارہی ہے،ادھرلطیفیہ کے علاقے میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے چھ سنیوں کو ہلاک کردیا،حکام نے بتایاکہ سنی رہنماؤں کو جو ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے تھے فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیاجبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے سنی رہنماؤں کو مختلف گھروں سے نکال کرایک جگہ اکٹھاکرکے گولیاں ماری گئیں،صوبہ کرکوک میں دہشت گردی کے ایک اورواقعے میں چارافرادہلاک ہوگئے جبکہ چھ شدت پسند بھی مارے گئے،دریں اثناء شورش زدہ علاقے رمادی اورفلوجہ کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں،شدت پسندوں کی فائرنگ اورفورسز کی جوابی کارروائیوں میں 62افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے اور82سے زائد زخمی ہوئے،حکام نے تمام واقعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ گرمامیں اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسزکا سرچ آپریشن جاری تھاکہ اس دوران دھماکہ ہوگیا،اسی دوران ایک جنگجونے فائرنگ کرکے 17فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا،جبکہ 32زخمی ہوئے،جبکہ مارٹرگولوں کی زد میں آکر دومزید فوجی بھی مارے گئے،خالدیہ میں 11شدت پسند ہلاک اور22جنگجوسیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں زخمی ہوگئے،رمادی میں ہونے والی جھڑپوں میں بھی 12افرادہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں چھ جنگجواورچارسیکورٹی اہلکار شامل ہیں،دہشت گردوں نے اسی علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایاگیا،فلوجہ میں فوج شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک عام شہری ہلاک اور21 زخمی ہوگئے،بعدازاں آرٹیلیری فائر کے نتیجے میں دومزید شہری ہلاک اور10 زخمی ہوگئے اس حملے میں چھ جنگجوبھی مارے گئے،تریمیہ کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک ا ور13 زخمی ہوگئے،بغدادکے علاقے ارب جبورمیں بھی بم دھماکہ ہواجس سے دوفوجی ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے،موصل میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں تین جنگجومارے گئے،بم دھماکے میں دوفوجی اہلکار ہلاک اور15 زخمی ہوگئے،مسلح حملہ آورنے محمودیہ میں فائرنگ کرکے ایک کرنل اوردیگر تین فوجیوں کو ہلاک کردیاموصیب میں ٹیکسی میں نصب بم پھٹنے سے ایک شہری ہلاک اورتین زخمی ہوگئے،شوری میں روڈکنارے نصب بم پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک اوردوزخمی ہوئے،بیجی میں بم نصب کرنے والے شرپسند کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،جلاولامیں پولیس نے نقشبندیہ گروپ کے رہنماء کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،نفت خانہ میں ہونے والے دھماکے میں دوفوجی زخمی ہوگئے،شدت پسندوں نے جفرال شکر سے 20خاندانوں کو علاقہ چھوڑجانے کا دھمکی دی ہے،عراقی حکام نے انتخابات کے پیش نظرملک بھرمیں سیکورٹی کے سخت انتظام کئے ہیں ،شمالی عراق کے صوبہ دیالہ کے پولیس افسرنے بتایا کہ انتخابات کو پرامن ماحول میں منقطع کرنے کے لئے عراق کے مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنز کے نزدیک پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشتگردانہ کاروائیوں کو روکنے کے لئے بم ڈسپوزل عملے کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں تعینات کی جائیں گی ، سیکورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ فوج کے مشترکہ سیکورٹی منصوبوں پر عمل درآمد کی تجویز بھی زیرغورہے ۔

متعلقہ عنوان :