مغربی افریقی ملک مالی میں حکومت مستعفی، نیاوزیراعظم تعینات

پیر 7 اپریل 2014 05:56

باماکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء)مغربی افریقی ملک میں مالی حکومت مستعفی ہوگئی ہے اور نئے وزیراعظم تعینات کردیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک مالی میں حکومت نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر ٹاؤن پلاننگ نئے وزیراعظم تعینات کردیئے گئے ہیں تاہم ابھی نئے وزیراعظم کی طرف سے انتخابات کے کسی شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔