بھارت کی اطالوی بہوسونیا گاندھی کے بیٹے کامشہور بہو تلسی سے مقابلہ

پیر 7 اپریل 2014 05:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء)بھارت کی اطالوی بہوسونیا گاندھی کے بیٹے کامشہور بہو تلسی سے مقابلہ ہوگا۔ بھارت میں ایک عشرے تک حکمرانی کرنے والی کانگریس کی سربراہ ، سونیا گاندھی خود بھارت میں بہو بن کر آئی تھی ، لیکن ان انتخابات میں وزارت عظمی کے امیدوار ان کے بیٹے راہول گاندھی کو ، بھارت کی سب سے مشہور بہو کامقابلہ کرنا ہے ، ساس بہو کا زمانہ ہوا پرانا۔

(جاری ہے)

اب ہے سیاست کے میدان کوسجانا،بھارت کے تاریخی انتخابات میں سب سے مشہور کنوارے راہول گاندھی کے مدمقابل ہیں سب سے مشہور بہو،تلسی۔رشتوں کے بھی روپ بدلتے ہیں نئے نئے سانچے میں ڈھلتے ہیں۔بھارت کے سوپ کی سب سے مشہور ہیروئن بہو، تلسی کا اصل نام سمرتی ایرانی ہے،جنھوں نے ھکمران جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے مقابل کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،وہ بھی کانگریس کے گڑھ اور راہل گاندھی کے پارلیمانی علاقے امیٹھی سے۔ٹی وی آرٹسٹ اور راجیہ سبھا ممبر سمرتی ایرانی بی جے پی کے ٹکٹ سے میدان میں اتری ہیں۔

متعلقہ عنوان :