اوباما کی سیلفی کا موبائل کمپنی کی تشہیر کیلئے استعمال، وائٹ ہاوٴس کا انتباہ

پیر 7 اپریل 2014 05:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) امریکی صدر براک اوباما کی سیلفی کا شوق موبائل فون کی تشہیر کا سبب بن گیا، وائٹ ہاوٴس نے اوباما کی تصویر کا کمرشل استعمال بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی اپنے موبائل سے لی گئی ایک اور تصویر مقبولیت کے ریکارڈز توڑ رہی ہے، بوسٹن ریڈ سوکس کے کھلاڑی ڈیوڈ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگئی ہے۔

ہزاروں افراد کے ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کے ساتھ جس موبائل فون سے تصویر بنی اس کمپنی نے بھی اسے تشہیر کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوٴس نے نہ صرف اوباما کی تصویر کے کمرشل استعمال پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ جنوبی کوریا کی موبائل فون کمپنی کو اس سے باز رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :