آصف زرداری مذاکرات کے حامی بلاول بھٹو مخالف، بات ابا کی مانیں یا بیٹے کی ،خواجہ سعد رفیق ، سابق صدر پرویز مشرف قوم کے مجرم ہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں،مشرف دور میں سب سے زیادہ فوج کو بدنام کیا گیا ڈرون حملے مشرف دور میں شروع نواز شریف دورمیں بند ہوئے، ریلوے ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 7 اپریل 2014 05:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف قوم کے مجرم ہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں مشرف دور میں سب سے زیادہ فوج کو بدنام کیا گیا ڈرون حملے مشرف دور میں شروع نواز شریف دورمیں بند ہوئے ‘ آصف زرداری مذاکرات کے حامی بلاول بھٹو مخالف بات ابا کی مانیں یا بیٹے کی لاہو میں ریلوے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف قوم کے مجرم ہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں آج قانون کے سامنے مشرف کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں فوج کو سابق آمر نے اپنے دور میں اپنا کام نہیں کرنے دیا جتنا نقصان اور بدنام کیا اتنا کسی اور دورمیں نہیں کیا گیا انہوں نے قومی اداروں کو تباہ کیا آج لال مسجد پر فائرنگ کرنے والا قوم سے رحم کی بھیک مانگ رہا ہے ان کے دور میں قبائلی ملک سے ناراض ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں امریکی ڈرون حملے شروع ہوئے جبکہ نواز شریف کے دورمیں بند ہوئے سعودی عرب سے تعلقات کے حامی ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالہ دور تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا حکمرانوں نے صرف اپنا خیال رکھا عوام کا نہیں پیپلزپارٹی کے دورمیں لوٹ مار کا بازار گرم تھا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو مخالف ہیں ایک کا منہ شمال کی طرف اور دوسرے کا جنوب کی طرف اب بات ابا کی مانیں یا بیٹے کی منجوداڑو کو بچا نہیں سکے وہاں پر فیسٹیول کروا رہے ہیں سیاسی دکان چمکانے کیلئے مذاکرات سے متعلق آج باتیں کی جارہی ہیں ان کے دورمیں مذاکرات سے متعلق بات ہی نہیں ہوئی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر اور انجن خراب ہیں اسے ٹھیک کرنے کیلئے کام کررہے ہیں پہلے ریلوے چلتی ہی نہیں تھی اب چلتی ہے اسے مزید بہتر بنائیں گے۔