پانچ سال کے دوران ریڈیو پاکستان نے 93 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کمایا، 81 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں، اخراجات 14 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کئے،ذرائع

پیر 7 اپریل 2014 05:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) گذشتہ پانچ سال کے دوران ریڈیو پاکستان نے 93 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کمایا اور 81 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کرنے ہیں جبکہ اخراجات 14 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کئے ہیں۔

(جاری ہے)

”خبر رساں ادارے“ کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق ریڈیو پاکستان کی گذشتہ پانچ سال میں اشتہارات کی آمدن 27 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہوئی ہے اور مجموعی طور پر مذکورہ عرصے میں 93 کروڑ روپے سے زائد ریونیو کمایا ہے اور تاحال 81 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم قابل وصول ہے۔ مزید دستاویزات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے متفرق اخراجات 14 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :