حکمرا ن جما عت کا سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا طریقہ کار استعمال کرنے کا فیصلہ، وفاق میں ڈیلی ویجز ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھرتی کی جائے گی، ذرائع

پیر 7 اپریل 2014 06:01

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء ) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا طریقہ کار استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر آج تک یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ یہ ملازم کش حکومت ہے اور کبھی بھی سرکاری ملازمین کو فائدہ نہیں دیتی اور نہ ہی نئے لوگوں کو سرکاری ملازمتیں مل پاتی ہیں بلکہ پہلے سے کام کرنے والے دیہاڑی دار اور عارضی ملازمین کو بھی فارغ کردیتی ہے تاہم حکومت نے اس کے برعکس کام کا فیصلہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کی طرح لوگوں کو سرکاری ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاق میں ڈیلی ویجز اور عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی بھرتی کی جائے گی اور جہاں جہاں بھی مسلم لیگ (ن) کی صوبوں میں حکومت ہے وہاں بھی یہی پالیسی اختیار کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :