جہیز کی لعنت کی وجہ سے ہر سال 300 خواتین تذلیل برداشت کرتی ہیں،رپورٹ

پیر 7 اپریل 2014 06:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) پاکستان میں جہیز کی لعنت کی وجہ سے ہر سال 300 خواتین تذلیل برداشت کرتی ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 40 فیصد طلاقوں میں جہیز کا عمل دخل ہوتا ہے جبکہ سسرال کی طرف سے تشدد کا نشانہ بننے والی 90 فیصد خواتین یہ ظلم اسلئے سہتی ہیں کہ ان کے والدین سسرالیوں کی خواہشات کو پورا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

پروگریسو ویمن ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال اوسطاً 400 خواتین اپنے شوہروں اور سسرالی رشتہ داروں کے ہاتھوں زندہ جلادی جاتی ہیں۔ ہر سال 6 ہزار سے زائد خواتین جہیز نہ رکھنے کی وجہ سے شادی سے محروم رہ جاتی ہیں۔