تمام بینکوں میں اکاوٴنٹس کا ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کو قانونی طورپر لازم قرار دینے کا فیصلہ،جلد قانون سازی متوقع،کسی کو دولت چھپانے کا موقع نہ ملے گا

پیر 7 اپریل 2014 06:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) ملک کے تمام بینکوں میں اکاوٴنٹس کا ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کو قانونی طورپر لازم قرار دینے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلہ ساز ارکان ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے یہ تجویز بھی پیش کررہے ہیں کہ وہ تمام سرکاری امور جن میں نادرہ کا جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جمع کرنا لازمی ہو‘ کا ڈیٹا بھی ایف بی آر کے ساتھ شیئر کرنا لازمی قرار دیا جائے، قانون کی منظوری کے بعد بینکس تمام اکاوٴنٹس کا ڈیٹا ایف بی آر کے ڈیٹا ویئر ہاوٴس کو ارسال کرینگے اور اس طرح کسی کو بھی اپنی دولت چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔اس حوالہ سے جلد قانون سازی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :