سانحہ چکوال میں جاں بحق ہونیوالے 21 افراد سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک،فضاء سوگوار

پیر 7 اپریل 2014 06:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء) سانحہ چکوال میں جان بحق ہونیوالے 21 افراد کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا جب جنازے اٹھائے گئے تو ہر آنکھ اشکبار تھی علاقہ میں فضاء سوگوار تھی سانحہ میں جانبحق ہونیوالے 21 افراد کی نماز جنازہ تحصیل علاقہ ساہیوال کے مقامی سکول کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی جن میں ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت محمود‘ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان اور کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف نے خصوصی شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے۔