جاپان نے پہلی بار فیفا انڈر 17خواتین ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فیصلہ کن معرکے میں سپین کو 2-0سے شکست،سپین نے فائنل ہارکر چاندی اوراٹلی نے وینزو یلا کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

پیر 7 اپریل 2014 05:52

سان جوز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اپریل۔2014ء )جاپان نے پہلی بار فیفا انڈر 17خواتین ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جاپان کی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں سپین کو 2-0سے شکست دی، اٹلی نے وینزویلا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنلٹی شوٹ پر 2-0 سے زیر کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں جاپان کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کو 2-0 گول سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ جاپان کی طرف سے نشیڈا اور کونو نے گول کیے۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلا گیا اٹلی اور وینز ویلا کا میچ مقررہ وقت تک 4-4گول سے برابررہا ،اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہوا تاہم پنلٹی شوٹ پر اٹلی نے 2-0سے بازی اپنے نام کرلی۔