حکومت کو غیر عسکری قیدیوں کی رہائی‘ فری پیس زون اور ساتھیوں کا قتل عام روکنے کی تین شرائط پیش کیں ایک پر بھی عمل نہیں ہوا۔ کالعدم تحریک طالبان، غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ غلط ہے ہمارے کسی ساتھی کو رہا نہیں کیا گیا ساتھیوں کی بوری بند لاشیں اور گرفتاریاں معمول ہے امن کا تحفظ دے رہے تھے بدلے میں ساتھیوں پر تشدد کیا جارہا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں،ترجمان شاہد اللہ شاہد کا بیان

منگل 8 اپریل 2014 06:19

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ حکومت کو غیر عسکری قیدیوں کی رہائی‘ فری پیس زون اور ساتھیوں کا قتل عام روکنے کی تین شرائط پیش کین ایک پر بھی عمل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ غلط ہے ہمارے کسی ساتھی کو رہا نہیں کیا گیا ساتھیوں کی بوری بند لاشیں اور گرفتاریاں معمول ہے امن کا تحفظ دے رہے تھے بدلے میں ساتھیوں پر تشدد کیا جارہا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں شمالی وزیرستان سے جاری بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد الله شاہد نے کہا کہ حکومت کا طالبان کے غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ غلط ہے حکومت کی جانب سے ہمارے کسی ساتھی کی رہائی عمل میں نہیں لائی گئی اور ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ حکومت کس کو رہا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جارہا ہے تو ان کی رہائی پر ہماری کمیٹی کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے یوسف رضا گیلانی اور سلیمان تاثیر کے بیٹے ہمارے پاس نہیں ہیں تاہم اجمل خان ہمارے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ طالبان نے حکومت کو تین شرائط پیش کیں جس مین سے ایک پر بھی عم نہیں ہوا غیر عسکری قیدیوں کی رہائی‘ فری زون اور ساتھیوں کا قتل عام روکنا ہمارے مطالبات ہیں اور اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو جنگ بندی کو مزید توسیع دینا مشکل ہوگا انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کی بوری بند لاشیں اور گرفتاریاں روز کا معمول ہے ہم حکومت کو امن کا تحفہ دے رہے تھے لیکن بدلہ ساتھیوں پر تشدد کی صورت میں سامنے آرہا ہے انہوں نے کہا کہ گمنام لوگوں کی رہائی اور ہمارے ساتھیوں کی رہائی حکومت نے اچھا مذاق شروع کیا ہے۔