لاپتہ ملائشین طیارے کے بلیک باکس سے مطابقت رکھنے والے نئے سگنلز کا سراغ لگا لیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم کا دعوی

منگل 8 اپریل 2014 06:13

پرتھ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء )ایک آسٹریلوی بحری جہاز نے طیارے کے بلیک باکس سے مطابقت رکھنے والے نئے سگنلز کا پتہ چلایا ہے ، یہ بات ایک سینئر اہلکار نے گزشتہ روز بتائی ، اہلکار نے اسے ملائیشین ایئر لائنز کی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش میں اب تک انتہائی نمایاں کامیابی قرار دیا ہے ۔ تلاش کا کام کرنیوالوں کے سربراہ اینگولس ہوسٹن نے کہاکہ ٹیم کے پاس اب زیر آب تلاش کا علاقہ ہے جس پر قریبی توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور اس سگنلز سے ان کی اس بارے میں حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ ہم مطلوبہ مقام کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں ۔

آسٹریلوی دفاعی جہاز اوشین شیلڈ سے تعینات کئے جانیوالے ٹوڈیجنر لوکیٹر نے ایسے سگنلز کا سراغ لگایا ہے جو کہ طیارے کے بلیک باکس سے آنے والے سگنلز سے مطابقت رکھتے ہیں ، یہ بات سابق آسٹریلوی وزیر دفاع نے جو کہ تلاش کے کام میں رابطہ کرنیوالی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ، نے کہی ہے اگرچہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابھی مزید تصدیق درکار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 8مارچ کو لاپتہ ہونیوالے اس طیارے کے بارے میں جس پر 239افراد سوار تھے کہ ہم نے ابھی تک طیارہ نہیں پایا ہے ، ہمیں مزید تصدیق کی ضرورت ہے ، ہوسٹن گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں موصول ہونیوالی معلومات کو انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ان میں سے ایک رابطہ دو گھنٹے بیس منٹ تک برقرار رہا ، ہوسٹن نے بتایا کہ دوسرا رابطہ تیرہ منٹ تک برقرار رہا ، انہوں نے کہاکہ یہ تصدیق کرنے کے لئے آیا ان سگنلز سے اس امر کی تصدیق ہوسکے گی کہ یہ ایم ایچ 370پرواز کے ہی ہیں ، مزید معلومات کی دستیابی میں مزید چند روزلگیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ گہرے سمندری پانی میں کچھ پتہ نہیں تیزی میں کیا کچھ ہو سکتا ہے ۔ہوسٹن کی جائنٹ ایجنسی کوارڈنیشن سنٹر(جے اے سی سی) نے کہا کہ مجموعی طور پر نو فوجی طیاروں ، تین شہری طیاروں اور چودہ جہازوں نے پیر کے روز تلاش کی کارروائیوں میں حصہ لیا ، تلاش کے مقام کے بارے میں توقع ہے کہ وہ پیر کو اندازہ 234,000 مربع کلومیٹر رقبہ تھا ، جے اے سی سی نے پرتھ کے دو ہزار کلومیٹر(1250میل) شمال مغرب میں بحیرہ ہند کے علاقہ میں دنیا بھر میں اچھے موسم کی پیشنگوئی کی ہے ۔