برطانیہ میں گھر پر ایچ آئی وی کے ٹیسٹ کی اجازت دیدی گئی،تشخیص کے لیے درکار ’کٹ‘ اب بازار سے بغیر نسخے کے خریدی جا سکے گی

منگل 8 اپریل 2014 06:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) بر طانیہ میں قانون میں تبدیلی کے بعد پہلی مرتبہ عوام کو گھر پر خود ایچ آئی وی کی تشخیص کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بر طا نو ی نشریا تی ادارے کے مطا بق تشخیص کے لیے درکار ’کِٹ‘ اب بازار سے بغیر نسخے کے خریدی جا سکے گی تاہم برطانیہ میں ابھی تک ایسی کوئی کٹ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔اس سے قبل برطانیہ میں لوگ انٹرنیٹ پر آرڈر کر کے گھر پر ٹیسٹ کٹ منگوا سکتے تھے اور نمونے بھیجنے کے بعد انہیں ٹیسٹ کے نتائج فون پر بتائے جاتے تھے۔

امید کی جا رہی ہے کہ اس قدم سے برطانیہ میں ایسے 25 ہزار افراد کی نشاندہی ہو سکے گی جو ایچ آئی وی پازیٹو ہیں لیکن اب تک ان کی نشاندہی نہیں ہو پائی ہے۔برطانوی حکومت کے محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’ایچ آئی وی سے منسلک کلنک کی وجہ سے لوگ کلینک میں ٹیسٹ کروانے سے گریز کرتے ہیں حالانکہ ابھی یورپی معیار کی کوئی کٹ برطانیہ میں دستیاب نہیں ہے لیکن امید ہے کہ حالات اگلے سال تک بدلیں گے۔

(جاری ہے)

‘ایچ آئی وی کے گھریلو ٹیسٹ کی گزشتہ سال ستمبر میں ہی حکومت نے منظوری دے دی تھی، لیکن یہ قانون گز شتہ روز لاگو ہوا ہے۔تشخیصی کٹ کی مصنوعات میں برطانیہ یورپ میں سب سے آگے ہے، لیکن اس کا آغاز 2012 میں امریکہ میں ہوا تھا۔یہ ٹیسٹ انگلی سے خون کی ایک چھوٹی سی بوند نکال کر اور لعابِ دہن کے نمونے سے کیا جا سکتا ہے۔ٹیریس ہگنس ٹرسٹ میں طبی ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل بریڈی نے کہا کہ ’یہ شرمناک ہے کہ یہ قانون ایسے وقت عمل میں آیا ہے جب کوئی عملی ٹیسٹ کٹ دستیاب نہیں ہے۔

‘915 صارفین پر کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلا کہ 97 فیصد لوگوں نے اسے دوبارہ استعمال کرنے کی بات کی ہے اور ایک ہفتے میں ٹیسٹ کٹ کے لیے 3،000 آرڈر ملے ہیں۔ڈاکٹر بریڈی نے کہا کہ گھر بیٹھے ٹیسٹ کے لیے ایسی رائے برطانیہ میں ایچ آئی وی سے متعلق روک تھام مہم کا ایک اہم مرحلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :