امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، چین کا انتباہ

منگل 8 اپریل 2014 06:15

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ہانگ کانگ اب چین کا ایک خصوصی انتظامی ریجن ہے ، سیاسی اصلاحات کے نازک مرحلے پر ہے اور بیجنگ چین کے داخلی امور میں کسی بھی ملک کی دراندازی کی مخالفت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بیان امریکی نائب صدر جوئے بائیڈن کی دو بے لاگ جمہوریت نوازوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ بائیڈن نے گزشتہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہانگ کانگ ا پوزیشن جمہوری پارٹی کے بانی مارٹن لی اور سٹی گورنمنٹ کے سابق نمبر دو اینسن شان سے ملاقات کی ، بائیڈن نے ہانگ کانگ میں جمہوریت کی دیرینہ حمایت کی اہمیت بیان کی ، یہ بات وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے ۔بیجنگ کے پہلے سرکاری رد عمل میں چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی زینہوا نے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کو چین امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے بچانے کے لئے محتاط طور پر کام کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :