تحفظ اطفال قانون کی خلاف ورزی، فلبائن میں اطالوی سفارتکار گرفتار

منگل 8 اپریل 2014 06:15

روم ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) فلپائن میں پولیس نے نو عمر بچوں کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اطالوی سفارت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطالوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سفیر ڈینیئل بوسائیو گرفتاری کے وقت تعطیل منانے فلپائن آیا ہوا تھا ، اس پر نو عمر بچوں کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اس امر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ اس قانون کی کس صورت میں خلاف ورزی کی گئی ہے ،1992ء میں نافذ کئے جانیوالا یہ قانون بچوں کی فحش تصاویر رکھنے سے لے کر جبری مشقت تک تمام معاملات کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔

جریدہ ڈیلی لاری بلیکا نے منیلا میں پولیس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس پر تین بچوں سے متعلق الزام ہے ، تاہم جریدہ نے الزام کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی ہے ، اخبار کے مطابق سفارت کار نے الزام کی تردید کی ہے ۔