دہشت گرد“ گروپ بنانے کا الزام،ا یمن الظواہری کے بھائی سمیت 67 ملزمان کیخلاف مصر میں مقدمہ چلایا جائیگا

منگل 8 اپریل 2014 06:16

قاہرہ ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء )القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی کے خلاف ”دہشت گرد“ گروپ بنانے کے الزام میں 67دوسروں کے ساتھ مصر میں مقدمہ چلایا جائیگا ، اس کی اطلاع سرکاری میڈیا نے دی ہے ۔محمد الظواہری کو اسلام پسند صدر محمد مرسی جنہیں جولائی میں فوج نے اقتدار سے محروم کردیا ، کی حمایت کرنے پر گزشتہ اگست میں گرفتار کیا گیا تھا اور سٹیٹ پراسیکیوٹر کی طرف سے مقدمہ چلانے کے لئے ریفر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبررساں ایجنسی مینا کے مطابق ظواہری اور دوسرے ملزموں پر القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروپ تشکیل دینے کا الزام ہے جس نے حکومتی تنصیبات ، سکیورٹی اہلکاروں اور مصر کی مسیحی اقلیت کے ارکان پر حملے کرائے ۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ گروپ افراتفری پھیلانے اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا ۔مینا نے یہ نہیں بتایا کہ اس گروپ نے واقعی کوئی حملے کئے ہیں نہ ہی اس نے مقدمے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :