اسلام آباد‘ چینی باشندے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی، خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی معلوم ہو تی ہے، پو لیس

منگل 8 اپریل 2014 06:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء) وفا قی دارالحکو مت اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں تعینات چینی اہلکار نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ذرائع کے مطابق چینی سفارتخانے میں تعینات چینی اہلکار ہویاچن نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔ چینی اہلکار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی معلوم ہوتی ہے۔

پو لیس کے مطابق چینی سفارتخانے میں کارپینٹر کا کام کرنے والے ہو یاچن نامی چینی باشندے کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکشی کی اطلاع متعلقہ پولیس کو ہو یاچن کے دوست نے دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک اسپتال بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔