سپریم کورٹ نے مظفر گڑھ سے لاپتہ فہد ملک کیس نمٹادیا، لاپتہ افراد کی بازیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،جسٹس جواد ایس خواجہ

منگل 8 اپریل 2014 06:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) سپریم کورٹ نے مظفر گڑھ سے لاپتہ فہد ملک کیس نمٹاتے ہوئے درخواست گزار رفیق احمد کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال عدالت یہ مقدمہ نمٹا رہی ہے اگر نوجوان گھر نہ پہنچا تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی فہد ملک لاپتہ کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل عتیق احمد شاہ پیش ہوئے قاری عبدالرشید نے کہا کہ لاپتہ شخص کو بازیاب کرایا جائے عدالت نے کہا کہ اس کو بازیاب کرایا جائے گا قاری عبدالرشید نے بتایا کہ فہد ملک مظفر گڑھ سے لاپتہ ہوئے ہیں زیادہ تفصیلات تو ان کے پاس نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد نے کہا کہ آپ لاپتہ کے مقدمہ میں پیش ہوکر آپ اپنی ذمہ داری کا صدقہ کردیں۔قاری عبدالرشید نے بتایا کہ درخواست گزار رفیق احمد سے رابطہ ہونے کی وجہ سے انہیں اصل حقائق کا اب علم نہیں ہے اس لئے درخواست نمٹائی جانی چاہیے اگر ضرورت محسوس ہو تو درخواست دوبارہ دائر کی جاسکتی ہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ بعض افراد گھر پہنچ چکے ہیں ممکن ہے کہ اس کیس میں بھی ایسا ہی ہوا ہو۔

متعلقہ عنوان :