وزیراعظم کی منظوری کے بعد اقبال محمود آئی جی سندھ تعینات ، اپنے عہدے کا چارج آج یا کل سنبھالیں گے

منگل 8 اپریل 2014 06:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد اقبال محمود کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا ، اپنے عہدے کا چارج آج یا کل سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لیے آٹھ دن کی مہلت دی تھی لیکن حکومت نے آٹھ کی بجائے تقریباً پندرہ دن کے بعد آئی جی سندھ کی تعیناتی کیلئے اقبال محمود کے نام کی منظوری دی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اقبال محمود تعیناتی کے بعد منگل یا بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :