انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا 2014 کے لئے ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان ، پاکستان کی پرفارمنس نظر انداز ، ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بگ تھری کے چوہدری کا دباؤ ورلڈ چیمپیئن سری لنکا کے صرف لستھ مالنگا ہی ٹیم میں جگہ بناسکے،،ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4 ویسٹ انڈیز کے 3، جنوبی افریقا کے 2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، ہالینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل

منگل 8 اپریل 2014 06:07

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اپریل۔2014ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2014 کے لئے ورلڈ ٹی 20 ٹیم کا اعلان کردیا ہے ، پاکستان کی پرفارمنس نظر انداز ، ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بگ تھری کے چوہدری کا دباؤ ورلڈ چیمپیئن سری لنکا سی صرف لستھ مالنگا ہی ٹیم میں جگہ بناسکے، ٹی 20 ٹیم میں بھارت کے 4 ویسٹ انڈیز کے 3، جنوبی افریقا کے 2 جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، ہالینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے، بھارتی قائد مہندر سنگھ دھونی کو ہی عالمی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی20 کا اختتام سری لنکا کی جیت پرہوا لیکن آئی سی سی نے ایونٹ کے بعد جس ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا اس میں حیران کن طورپرسری لنکا سے صرف لسیتھ مالنگا ہی جگہ بناسکے۔ ایکسپرٹ پینل نیٹورنامنٹ کی کارکردگی پرکھلاڑیوں کا انتخاب کیا لیکن ایکسپرٹس کوپاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نظرنہیں آئی اسلئے ٹیم میں ایک بھی پاکستانی پلئیرشامل نہیں۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے روہت شرما، ویرات کوہلی اورآرایشون شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیزکے ڈیرن سیمی اورسیمیول بدری جبکہ جنوبی افریقہ کے جیپی ڈومینی اورڈیل اسٹین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور ہالینڈ کے اسٹیفن مائی برگ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔