امریکا نے شامی باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی، باغیوں کو انتہائی طاقتور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ فراہم کیا گیا ہے، روسی میڈیا

بدھ 9 اپریل 2014 06:23

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شام کے باغیوں کو اسلحے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو انتہائی طاقتور اینٹی ٹینک ہتھیاروں سمیت دیگر اسلحہ فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹاو میزائلوں سمیت یہ اسلحہ شام کے دو باغی گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل مارٹن ڈیمسی نے اسرائیلی حکام سے کہا تھا کہ وہ اسلحہ پہنچانے کے دوران سعودی لڑاکا طیاروں کی مدد کریں۔ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ حال ہی میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :