اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ، آئندہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ، مذاکرات میں خلاء برقرار ہے فلسطینی صدر کو قیدیوں کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا ہوگا ، اسرائیلی وزیر خارجہ

بدھ 9 اپریل 2014 06:26

واشنگٹن ، بیت المقدس( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کاروں کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کسی بریک تھرو کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان چین بساکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ مشرق وسطیٰ فریقین کے درمیان ہونیوالے مذاکرات میں خلا ابھی برقرار ہے تاہم دونوں اطراف سے اس خلاء کو دور کرنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے دریں اثناء اسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کیلئے فلسطینی صدرمحمود عباس کو قیدیو ں کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :