گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی،مسلم لیگ ن نے نئے گورنر کیلئے سردار مہتاب عباسی کے نام کی منظوری دے دی،مہتاب عباسی دو روز میں نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

بدھ 9 اپریل 2014 06:17

پشاور،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)گورنرخیبرپختونخوا انجنئیرشوکت اللہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ،مسلم لیگ نواز نے خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کیلئے سردار مہتاب عباسی کے نام کی منظوری دے دی۔ سردار مہتاب عباسی دو روز میں نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ ذرا ئع کے مطا بق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔

انجینئر شوکت اللہ کے مستعفی ہو جانے کے بعد سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔واضح رہے کہ انجنئیر شوکت اللہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 فروری 2013 کو بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر خیبر پختونخوا مقرر کیا تھا۔ ۔ ذرا ئع کے مطا بق سردار مہتاب عباسی پر نان پشتون اور ہندکو ہونے پر قبائلی عمائدین اور بعض حلقوں نے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا تاہم مسلم لیگ نواز نے خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کیلئے سردار مہتاب عباسی کے نام کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سردار مہتاب عباسی دو روز میں نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ انجینئر امیر مقام سردار مہتاب عباسی کے گونر بنائے جانے کی تصدیق کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے حکومت نے شوکت اللہ کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کو نیا گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں وہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے اور 11 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تا ہم ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سردار مہتا ب کے اس سے قبل بعض معاملا ت پر قیا دت سے اختلا فا ت تھے انکا مطا لبہ تھا کہ پہلے ان کے تحفظا ت کو دور کیا جا ئے ، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سردار مہتا ب کیپٹن ر صفدر کی بعض معا ملا ت میں بے جا مدا خلت اور ہزا رہ کے سیا سی عمل میں ان کو مشا ورتی عمل سے دور رکھنے پر سخت نا لا ں تھے تا ہم ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردارمہتاب عباسی نے چند روز قبل وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی تھی۔ جس میں انہو ں نے اپنے تحفظا ت با رے آ گا ہ کیا جس میں وزیر ا عظم نے انکو تحفظا ت دور کر نے کی یقین دھا نی کرا ئی تھی

متعلقہ عنوان :