کلکوٹ کوہستان میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ملبے تلے دب گئے ،دبے ہوئے افراد میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں،دیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوئے‘ 9 لاشیں نکال لی گئیں، آئی ایس پی آر سوات

بدھ 9 اپریل 2014 06:19

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)دیربالا کے علاقے کلکوٹ کوہستان میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ملبے تلے دب گئے ۔ دیربالا کی یونین کونسل کلکوٹ کوہستان کے علاقے بدران میں گھر پر مٹی کا تودہ گرگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،گھر میں 9سے 11افراد دبے ہوئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دبے ہوئے افراد میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق ،اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے علاقہ روانہ ہوگئے ہیں۔

دیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوئے‘ 9 لاشیں نکال لی گئیں۔ آئی ایس پی آر سوات کے مطابق اپر دیر میں برفانی تودے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروا ئیاں جاری ہیں۔ برفانی تودے کے گرنے سے دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے 9 کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :