پی سی بی کا پاکستان سوپر لیگ2015ء میں متحدہ عرب امارات میں کرانے اور ٹیم کے غیر ملکی دوروں کا اعلان

بدھ 9 اپریل 2014 06:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سوپر لیگ2015ء میں متحدہ عرب امارات میں کرانے اور ٹیم کے غیر ملکی دوروں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی اور ستمبر سے دسمبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے پاکستانی ٹیم سیریز کھیلے گی،یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی،نجم سیٹھی نے کہا کہ جنوری2015ء میں متحدہ عرب امارات ہی میں پاکستان سوپر لیگ بھی کھیلی جائے گی جبکہ فروری2015ء میں قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :