ورلڈ کپ ٹی 20 چیمپئن سری لنکا کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ، قومی ٹیم پر پھولوں کی پتیوں کے ساتھ ڈالرز کی بھی بارش کردی گئی ، کھلی چھت والی بس پر بیٹھا کر پورے شہر کا چکر لگوایا گیا ،صدر راجا پکسے کی فرداً فرداً کھلاڑیوں کو فون پر مبارکباد

بدھ 9 اپریل 2014 06:16

کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اپریل۔2014ء ) ورلڈ کپ ٹی 20 کی چیمپئن سری لنکا کا وطن واپسی پر شاندار استقبال ، قومی ٹیم پر پھولوں کی بارش کردی گئی ، سری لنکن ٹائیگرز وطن واپس پہنچے تو انہیں کھلی چھت والی بس پر پورے شہر کا چکر لگوایا گیا ، کھلاڑیوں پر پھولوں کے ساتھ ڈالر بھی برسیں ، کولمبوں کی سڑکوں پر جشن کا سماں ، صدر راجا پکسے نے بھارت کو فائنل میں زیر کرنے والے تمام پلیئرز اور آفیشلز سے فرداً فرداً فون پر بات کی اور مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے اتوار کو ڈھاکا میں بھارت کو ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فیصلہ کن معرکے میں پچھاڑ کر ٹائٹل اپنے قبضے میں کیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا اب پانچواں ملک بن چکا ہے.

اس سے قبل بھارت (2007)، پاکستان (2009)، انگلینڈ (2010) اور ویسٹ انڈیز ( 2012) میں ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فتح کے ساتھ ہی جہاں سری لنکن کیمپ خوشیوں سے بھر گیا اور جب وہ وطن واپس پہنچے تو کولمبو اور سری لنکا کے دوسرے شہروں میں شائقین نے شاندار استقبال کیا پھولوں اور ڈالروں کی بارشوں کردی شائقین دن بھر جشن مناتے رہے۔

صدر راجا پکسے نے بھی فون پر تمام ٹیم ممبران اور آفیشلز سے بات کر کے جیت پر مبارکباد دی کرکٹ بورڈ حکام نے شایان شان استقبال کیلیے انتظامات کئے تھے ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھلی چھت والی بس پر شہر لایا جائے گا جہاں پر ان کے استقبال کیلیے ہزاروں شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔ کھلاڑیوں و آفیشلز کی صدر راجا پکسے سے فون پر بات کے علاوہ جلد ملاقات بھی ہوگی ۔ یہ سری لنکا کی 1996 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سب سے بڑی فتح ہے۔ بورڈ کی جانب سے فاتح ٹیم کیلیے ایک ملین ڈالر بونس کا بھی اعلان کیا گیا تھا،ایونٹ میں شرکت اور سیمی فائنل میں رسائی کے پانچ لاکھ ڈالر بھی ملیں گے، کچھ بورڈ حکام اس فتح کا کریڈٹ خود لینے کی کوشش کررہے ہیں جس پرانھیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :