آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس، ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر مغربی سرحد کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں افغانستان سے ایساف فوجوں کے انخلاء کے سرحدی علاقے کی سلامتی کی صورتحال پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا،چیف آف آرمی سٹاف نے ملک میں سلامتی ،ترقی اور بحالی کی سرگرمیوں میں فوج کے کردار کو سراہا،فوج نے سنگین سیکورٹی اور انتظامی چیلنجوں کے باوجود قابل تحسین اقدامات کئے ہیں۔ جنرل راحیل شریف

جمعرات 10 اپریل 2014 06:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملک میں سلامتی ،ترقی اور بحالی کی سرگرمیوں میں فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے سنگین سیکورٹی اور انتظامی چیلنجوں کے باوجود قابل تحسین اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈرز کانفرنس بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی،اجلاس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر مغربی سرحد کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں افغانستان سے ایساف فوجوں کے انخلاء کے سرحدی علاقے کی سلامتی کی صورتحال پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے فوج کی طرف سے پاک افغان سرحد پر اضافی سیکورٹی اقدامات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جو افغان بھائیوں کو صدارتی انتخابات میں مربوط انداز میں حصہ لینے میں تعاون کے طور پر کئے گئے تھے۔اجلاس میں پاک فوج کی سلامتی،ترقی اور ملک کے مختلف حصوں میں بحالی کے امور میں بڑے پیمانے پر شمولیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے اس بات کو سراہا کہ سنگین سیکورٹی اور انتظامی چیلنجوں کے باوجود فوج نے اس مقصد کیلئے بڑی تگ ودو کی ہے۔