سبزی منڈی بم دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ،پے در پے دہشت گر دی کے واقعا ت کے بعد سیا سی جما عتو ں نے بھی حکو مت پر دبا ؤ بڑھادیا‘ حکو متی مشکلا ت میں اضا فہ

جمعرات 10 اپریل 2014 07:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء) اسلام آباد سبزی منڈی میں بم دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کئے جانے لگے جبکہ گذشتہ تین روز کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کی مختلف وارداتوں کے بعد مذاکراتی عمل کیلئے نئے مسائل اور سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور حکومت پر ایک ماہ اور چھ روز کے دوران وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کی دو بڑی وارداتوں کے بعد اپوزیشن اور دیگر لحاظ سے دباؤ بڑھ چکا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے پہلے ہی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد مذاکراتی عمل کے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے واقعہ سے لاعلمی کے اظہار نے بھی حکومت کو شش و پنج میں مبتلاء کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :