توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے عالمی برادری ایٹمی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی فراہم کرے ، پاکستان، پرامن استعمال پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے، جنوبی ایشیا میں بیلسٹک میزائل کے دفاعی نظام کی تنصیب ایک اشتعال انگیز و غیر مستحکم اقدام ہوگا‘اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب مسعود خان کا خطاب

جمعرات 10 اپریل 2014 07:08

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)پاکستان نے بین الاقوامی برادری پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اسے ایٹمی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی فراہم کی جائے، جنوبی ایشیا میں بیلسٹک میزائل کے دفاعی نظام کی تنصیب ایک اشتعال انگیز اور غیر مستحکم اقدام ہوگا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے تخفیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تخفیف اسلحہ کے نصب العین کیلئے پرعزم ہے تاہم ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے بارے میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی ضبط وتحمل اور ذمہ داری کے اصولوں پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کا خواہاں نہیں ہے اور وہ سیکورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتاہے کہ جنوبی ایشیا میں بیلسٹک میزائل کے دفاعی نظام کی تنصیب ایک اشتعال انگیز اور غیر مستحکم اقدام ہوگاکیونکہ اس سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :