بی جے پی کا انتخابی منشور ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ، اے کے انتھونی ، جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بارے آئین کو چھیڑا گیا تو ملک تقسیم ہوجائے گا ، ہمسائیہ ملک افغانستان میں انتہا پسندوں کے حق میں حکومت بنتی ہے تو بحث خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ، بھارتی وزیر دفاع

جمعرات 10 اپریل 2014 07:10

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء ) بھارتی وزیر دفاع اور سینئر کانگریس رہنما اے کے انتھونی نے بی جے پی کے انتخابی منشور کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بارے آئین کی دفعہ 370 کو چھیڑگیا تو ملک تقسیم ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں اے کے انتھونی نے کہا کہ زعفرانی لبادے میں لپٹا ہوا فرقہ واریت پر مبنی ا یجنڈا ملک کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے لہذا اس طرح کے ایجنڈے پر عملدرآمد جمہوری ملک میں ناقابل قبول ہے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی بات کرکے بی جے پی نے ایک نئی بحث شروع کردی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کو برقرار رکھنے کیلئے سب کو ساتھ چلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں اس طرح کا بحث شروع کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جب ہمسائیہ ملک افغانستان میں انتخابات مکمل ہوئے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان میں انتہا پسندوں کے حق میں کوئی حکومت بنتی ہے تو اس طرح کے بحث خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا یہ قدم یقینی طور پر کشمیر میں حریت تحریک کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :