زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانوں نے مرغیوں کی نئی نسل تیار کر لی ، نئی نسل سے دیسی انڈوں کی پیداوار دوگنی ہوجائے گی

جمعرات 10 اپریل 2014 07:10

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانوں نے مرغیوں کی ایسی نسل تیارکی ہے جس سے دیسی انڈوں کی پیداوار دوگنی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

جن سے ایک عام دیسی مرغی سے انڈوں کی تعداد 80سے بڑھ کر ڈیڑھ سو سے تجاوز کر جائے گی، یونیورسٹی کے شعبہ اے بی جی میں ڈاکٹر سجاد خان کی زیرنگرانی کام کرنے والے سائنس دانوں نے بہترین پیداواری صلاحیت کے حامل مرغوں کی دیہی سطح پر تقسیم کا پروگرام شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے ایسے مرغے مقامی دیسی مرغیوں کے ساتھ رکھے جائیں گے ۔

ابتدائی طور پر 100مرغے تقسیم کرنے کی تقریب اقبال آڈیٹوریم کے پہلو میں منعقد کی گئی جہاں پنجاب شوگرکین ریسرچ و ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین نعمان احمد خان اور یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے مرغبانوں میں مرغے تقسیم کئے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان مرغوں کے ذریعے پیدا ہونیوالی نئی نسل مزید پیداواری صلاحیت کی حامل ہوگی جنہیں مزید خاندانوں میں تقسیم کرکے غربت کے خاتمے اور دیسی انڈوں کی پیداوار بڑھانے میں موثر مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :