ترکش اپوزیشن لیڈر پر پارلیمنٹ میں لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی گئی

جمعرات 10 اپریل 2014 06:50

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)دنیا بھر میں کئی ممالک آجکل عوامی احتجاجات کی لپیٹ میں ہیں اور ایسے میں آئے دن حکومتی اور اپوزیشن لیڈرز انکے اشتعال اور غیض و غضب کا نشانہ بن رہے ہیں۔ایسا ہی کچھ گذشتہ روز ترکی کے اپوزیشن لیڈردی ریپبلکن پیپلز پارٹی کے کمال کلدروغلو کیساتھ پیش آیا جب پارلیمنٹ میں ایک نامعلوم حملہ آور نے اْن پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلدروغلو پارٹی کی ہفتہ وار گروپ میٹنگ کیلئے پارلیمنٹ کے ہال وے سے گزر رہے تھے جب اس مشتبہ شخص نے انہیں اپنا نشانہ بنایا اور لاتوں اور گھونسوں سے اْن کی خوب تواضع کی۔موقع پر موجود اپوزیشن لیڈر کے سکیورٹی اہلکاروں نے گو فوراً اس حملہ آور کو اپنے قابو میں کرنا چاہا لیکن اْس نے بھی تابڑ توڑ حملے جاری رکھے جس سے کلدروغلو کے چہرے پر معمولی زخم آئے۔