انڈونیشیا میں انتخابات: اپوزیشن جماعت PDI-P کو برتری حاصل

جمعرات 10 اپریل 2014 06:51

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اپریل۔2014ء)انڈونیشیا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق اپوزیشن ’ڈیموکریٹک پارٹی آف اسٹرگل‘ کو برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تاہم اس بات کے امکانات کم ہیں کہ وہ حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائے گی۔ روئٹرز نے یہ بات CSIS نامی ایک تھِنک ٹینک کی طرف سے لگائے گئے ووٹوں کے فوری اندازوں کے حوالے سے بتائی ہے۔ ملکی آئین کے مطابق کسی بھی جماعت کے لیے اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم 25 فیصد ووٹ حاصل کرے۔

متعلقہ عنوان :